وزیراعظم اور اعلی عسکری حکام کے اجلاس کے بعد شیخ رشید کا اعلان

IQNA

وزیراعظم اور اعلی عسکری حکام کے اجلاس کے بعد شیخ رشید کا اعلان

13:24 - October 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510530
کالعدم تنظیم تحریک لبیک یا رسول اللہ سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے: وزیر داخلہ

جیوز نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا، اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ٹی ایل پی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں، حکومت نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا میں اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے شریک تھے۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں موجود تھے۔

نظرات بینندگان
captcha