قومی سلامتی پالیسی بن رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے، مولانا فضل الرحمان

IQNA

قومی سلامتی پالیسی بن رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے، مولانا فضل الرحمان

18:40 - January 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511112
اسلام میں بُرائی روکنے کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے، ہمارے ہاں برائی کی جڑ ہی حکمران ہیں۔

جیونیوز کے مطابق مانسہرہ میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پالیسی کی بنیاد پرکشمیرکے ساتھ کھیل کھیلا گیا، عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے، عمران پہلے ناجائز حکمران تھے اب نالائق حکمران بھی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کےاگلےمرحلے میں بھی گو نیازی ثابت کرکے دکھاناہے، 5 وزیر خزانہ تبدیل ہوئے مگر اسٹیٹ بینک کے گورنرکو نہیں ہٹا رہے،کیونکہ اسٹیٹ بینک کا گورنر آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں بُرائی روکنے کا ذمہ دار حکمران ہوتا ہے، ہمارے ہاں برائی کی جڑ ہی حکمران ہیں، برائیوں کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنا پڑتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ قوم کے اجتماعی مفادکے لیے علما کو متحد ہوکرکام کرنا ہوتا ہے، قومی معاملات میں ایک فرد کی رائے کافی نہیں، پاکستان میں جے یوآئی کو عوام کی بھرپور حمایت اور اعتماد حاصل ہے۔

 
نظرات بینندگان
captcha