حرم حضرت معصومہ ﴿س﴾ میں تفسير قرآن كی كلاسوں كا اھتمام

IQNA

حرم حضرت معصومہ ﴿س﴾ میں تفسير قرآن كی كلاسوں كا اھتمام

11:00 - September 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1582842
قرآنی سرگرمياں گروپ: حرم حضرت معصومہ﴿س﴾قم كے امام خمينی﴿رح﴾ھال میں آية اللہ مكارم شيرازی كے تفسير قرآن كی كلاسیں شروع ھو گئیں ھیں



ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ قم: آية اللہ مكارم شيرازی نے اپنے درس میں كھا كہ قرآن مجيد میں ۱۵آيتیں پيغمبر﴿ص﴾سے ھونے والے سوال وجواب كے بارے میں موجود ھیں جن میں عقائد،اخلاق،تاريخ اور فلسفہ سے متعلق سوالات كئے گئے ھیں۔

انھوں نے مزيد كھا كہ سوال كرنا علم ودانش كی كليد ھے اور اسلام نے یہ تعليم دی ھے كہ جو كچھ نھیں جانتے ھو اس كے بارے میں سوال كرو۔

جناب ناصر مكارم نے كھا كہ برائيوں سے پرھيز كرنا عاقلانہ حيا ھے ليكن سوال كرنے میں شرم كرنا یہ احمقانہ حيا ھے۔ اسی طرح جھالت اور نادانی شرم آور ھے لھذا جوانوں كو سوال كرنے كا موقع فراھم كيا جائے۔

۱۶۶۶۵۸
نظرات بینندگان
captcha