ايران كے شہر گناباد كی مساجد كو ۲۵۰ قرآنی نسخوں كا ہدیہ

IQNA

ايران كے شہر گناباد كی مساجد كو ۲۵۰ قرآنی نسخوں كا ہدیہ

11:14 - May 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1649571
اعزازی گروپ/ حسين اميری: گناباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے خبر دی ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے شہر گناباد كی مساجد اور مذہبی انجمنوں كو ۲۵۰ قرآنی نسخے ہدیہ كیے گئے ہیں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے گناباد میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق گناباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام والمسليمين '' عباس علی فاطمی '' نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ان قرآنی نسخوں كے ہدیے كا مقصد گناباد میں تلاوت قرآن مجيد كی ترويج ہے۔ جناب فاطمی نے مزيد كہا كہ اس سال گناباد كی مساجد میں تلاوت قرآن مجيد كے بعد پيش نماز يا عالم دين پانچ منٹ كے لیے قرآن مجيد يا نھج البلاغہ كی تفسير بيان كرے گا۔
247245
نظرات بینندگان
captcha