بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "KUNA'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر میں كويت كے سفير "رشيد الحامد" نے OIC كے ممالك كی بارہویں تجارتی نمائش كے بعد كہا ہے كہ اس قسم كے پروگراموں كے انعقاد كے ذريعے تمام اسلامی ممالك كے درميان صنعتی ميدان میں تعاون كے مواقع فراہم ہو سكتے ہیں اور انہیں عالمی معاشی بحرانوں اور مشكلات كا مقابلہ كرنے كے لیے آمادہ كيا جا سكتا ہے۔
انہوں نے اس قسم كے پروگراموں میں كويت كی شركت كے بارے میں كہا كہ اس قسم كے پروگراموں میں شركت سے اسلامی ممالك كے اقتصاد كی ترقی كا باعث ہے اور اس ملك كے آئندہ كی اقتصادی ترقی كا ضامن ہے۔
479121