ليبيا میں حفظ قرآن كريم كے موسم گرما كے كورسز كا آغاز

IQNA

ليبيا میں حفظ قرآن كريم كے موسم گرما كے كورسز كا آغاز

13:20 - June 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1933523
قرآنی سرگرمياں گروپ: ليبيا كے مختلف علاقوں میں يكم جون سے حفظ قرآن كريم كے موسم گرما كے كورسز كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ليبيا كے محكمہ اوقاف و زكوۃ كے شعبہ قرآن كريم كے سربراہ "محمد علی الربو" نے اس بارے میں پورے ليبيا كی ۴۰۰۰ مساجد اور ۲۲۰۰ حفظ قرآن سنٹر میں یہ قرآنی كورسز منعقد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ليبيا كے دور دراز علاقوں كے حفظ قرآن سنٹرز اور مساجد میں حفظ قرآن كريم كے كورسز كی مكمل نگرانی كے لئے ۳۵۳ قرآنی مدارس كا انتخاب ہوا ہے۔
محمد علی الربو نے كہا كہ ليبيا كے محكمہ اوقاف امور زكوۃ نے اس ملك كے مختلف علاقوں میں موجود اس ادارے سے وابستہ شعبوں میں ضرورت كے مطابق قرآن كريم اور ان كے لئے مناسب اور ضروری سہوليات كا انتظام كيا ہے۔
590093
نظرات بینندگان
captcha