دمشق میں غزہ كے موضوع پر فرانسيسی ماہر آرٹ كے فن پاروں كی نمائش

IQNA

دمشق میں غزہ كے موضوع پر فرانسيسی ماہر آرٹ كے فن پاروں كی نمائش

12:56 - June 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1936202
ثقافتی و سماجی گروپ: دمشق كے ثقافتی سنٹر "ابورمانہ" میں غزہ كے محاصرہ كے موضوع پر فرانسيسی ماہر آرٹ خاتون كے فن پاروں كی نمائش لگائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی ماہر آرٹ خاتون "بريجیٹ فاوڈر" آرٹ كے فن پاروں كی نمائش كے ذريعے فلسطين سے اپنی محبت كا اظہار كيا ہے اور اس نمائش میں ملت فلسطين كے مصائب اور غزہ كے محاصرہ كو اپنے ۶۰ سائن بورڈز كی صورت میں پيش كيا ہے۔
دمشق كی آرٹ گيلری میں ۵ جون كو منعقد ہونے والی افتتاحی تقريب سے فاوڈر نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ میں ايك پينٹر ہوں اور سائن بورڈز كے ذريعے میں اپنے جذبات كا اظہار كرتی ہوں اور گيلری میں "غزہ" اور "صلح" كے كلمات كو تحرير كر كے میں نے فلسطين كے بارے میں اپنے جذبات كا اظہار كيا ہے۔
593096

نظرات بینندگان
captcha