نابلس ؛ صیہونيوں نے حضرت يوسف (ع) كے مزار پر ہلہ بول ديا

IQNA

نابلس ؛ صیہونيوں نے حضرت يوسف (ع) كے مزار پر ہلہ بول ديا

19:39 - May 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2131765
بين الاقوامی گروپ : ايك ہزار سے زائد صیہونيوں نے كل ۳۰ مئی بروز سوموار كو مقبوضہ فلسطين كے شہر نابلس پر چڑھائی كر دی۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ "معا " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك ہزار صیہونی شہريوں نے اپنے مذہبی رہنماؤں كے ہمراہ اسرائيلی فوج كی سرپرستی میں كل ۱ بجے بعد از ظہر حضرت يوسف (ع) كے مزار پر ہلہ بول ديا ۔
با خبر ذرائع كے مطابق قابض صیہونی فوجوں نے فوجی كاروائی كرتے ہوئے رات كے وقت نابلس كے جنوب میں واقع حوارہ نامی چوكی پر ناكہ لگا كر فلسطينوں كو علاقے میں داخل ہونے سے روك ديا تھا تاكہ صیہونيوں كو حضرت يوسف (ع) كےمزار پر چھاپہ مار كاروائی كرنے میں كسی ركاوٹ كا سامنا نہ ہو سكے ۔
اسرائيل سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «يديعوت احرونوت» كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی فوجيوں نے اس چھاپہ مار كاروائی میں ۱۶۰۰ صیہونيوں كو پہلے سے شركت كی اجازت دے ركھی تھی ۔
801031
نظرات بینندگان
captcha