مصر میں مسلمان اور عیسائی جوان وحدت کے لیے یکجا

IQNA

مصر میں مسلمان اور عیسائی جوان وحدت کے لیے یکجا

7:12 - August 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501375
بین الاقوامی گروپ: مسلمان اور عیسایی جوان «امن اور شدت پسندی سے نمٹنے میں مذاہب کا کردار» اٹھائیس اگست کو قاہرہ میں ہونے والے چار روزہ سیمینار میں کردار ادا کریں گے

مصر میں مسلمان اور عیسائی جوان وحدت کے لیے یکجا


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق چار روزہ وحدت سیمینار الازھر اسلامی مرکز اور عالمی کلیسا کونسل کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جسمیں یورپ اور میڈل ایسٹ کے مختلف ممالک سے چالیس جوان اور نوجوان دانشور طلبا کو شرکت کی دی گئی ہے۔


«امن اور شدت پسندی سے نمٹنے میں مذاہب کا کردار» کے عنوان سے سیمینار میں مختلف مسلمان اور عیسائی نوجوان اسکالرز تبادلہ خیال اور مقالات پیش کریں گے۔


بقائے باہمی، معاشرے عدل وانصاف کے لیے جوانوں کے کردار، امن و استحکام کے لیے مذہبی اداروں اور تنظیموں کے کردار وغیرہ پر گفتگو اور مشورے پیش کیے جائیں گے۔


پروگرام کے مطابق سیمینار میں جامعہ الازھر کے شیخ «احمد الطیب» اور مصری کلیسا کونسل کے سربراہ «پاپ تواضرس دوم» جوانوں کے اس سیمینار میں خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔

3523285

نظرات بینندگان
captcha