عیدمیلاد النبی عقیدت و احترام سے منایی گیی/ خیرپورمیں تکفیریوں کا جلوس پر حملہ

IQNA

عیدمیلاد النبی عقیدت و احترام سے منایی گیی/ خیرپورمیں تکفیریوں کا جلوس پر حملہ

7:50 - December 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3503881
بین الاقوامی گروپ:ملک بھرمیں آج عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ،ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں میں شیعہ علما کی بھی شرکت

عیدمیلاد النبی عقیدت و احترام سے منایی گیی/ خیرپورمیں تکفیریوں کا جلوس پر حملہ


ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا چینلوں کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا، جبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاءسے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

اس بار عید کی خاص بات یہ تھی کہ مختلف شہروں میں شیعہ علما اور دانشوروں نے بھی میلاد ریلیوں میں شرکت کیں اور وحدت اسلامی پر زور دیا۔

عیدمیلاد النبی عقیدت و احترام سے منایی گیی/ خیرپورمیں تکفیریوں کا جلوس پر حملہ

خیرپور میں تحریک قادری کی جانب سے ربیع الاول کے سلسلے میں ایک ریلی خیرپور کی طرف جا رہی تھی کہ یونین کونسل حسین آباد کے گاؤں جانی برڑو کے قریب اس پر فائرنگ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سے 60 افراد پر مشتمل ریلی کے شرکا اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما کے درمیان تلخ کلامی اور نعرے بازی ہوئی جس کے بعد نجی محافظوں نے فائرنگ کر دی۔ انھوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور نو کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جان بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق تحریک قادری سے ہے۔

زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا گیا ہے، جہاں مقتولین کی شناخت ذوالفقار برڑو، لطیف ڈنو برڑو اور مشتاق برڑو کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی ثنا اللہ کے مطابق پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دوسروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ خیرپور میں رینجرز کی بھی بھاری نفری تعینات ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پی خیرپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha