آسٹریا؛ وزیر تعلیم کے حجاب مخالف بیان سے مسلمان پریشان

IQNA

آسٹریا؛ وزیر تعلیم کے حجاب مخالف بیان سے مسلمان پریشان

7:52 - December 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3503995
بین الاقوامی گروپ: آسٹریا کے وزیر تعلیم «هاینز فاسمن» کے حجاب مخالف بیان نے مسلمانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

آسٹریا وزیر کے حجاب مخالف بیانات سے مسلمان پریشان

 

ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق فاسمن نے حال ہی میں ایک میڈیا چینل سے گفتگو میں کہا ہے: اسکولوں میں ٹیچرز کو حجاب کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

 

اس گفتگو میں جب وزیر تعلیم سے حجاب کے بارے میں پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا: میں ایک سیکولر اسٹیٹ کا حامی ہوں اور میرے مطابق اسکول میں حجاب پر پابندی ہونی چاہیے مگر سوایے مذہبی مدارس کے۔

 

آسٹریا میں اسلامی انجمن کے سربراہ ابراهیم اولگان نے اس حوالے سے کہا : حجاب ہمارے لیے سرخ لکیر ہے.ہم اس کو قبول نہیں کرسکتے اور اس حوالے سے ہر راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

 

اولگان کا کہنا تھا: اس موضوع پر جلد مسلم لیڈرز وزیر تعلیم سے ملاقات کریں گے اور ہم اسکو اسلاموفوبیا کا سلسلہ سمجھتے ہیں۔

 

حالیہ انتخابات میں برسراقتدار حکومت شدت پسند پارٹیوں کی حمایت سے وجود میں آئی ہے اور انکا رویہ مسلم اور مہاجر مخالف دکھائی دیتا ہے۔/

3676620

نظرات بینندگان
captcha