عراق؛ قرآنی مقابلوں میں خواتین کی بھرپور شرکت

IQNA

عراق؛ قرآنی مقابلوں میں خواتین کی بھرپور شرکت

11:22 - July 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504865
بین الاقوامی گروپ: عراق کے شہر کربلا معلی کے قومی قرآنی مقابلوں میں 100 خواتین شریک ہیں

عراق؛  قرآنی مقابلوں میں خواتین کی بھرپور شرکت

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قومی قرآنی مقابلہ «النعیم»  آستانہ حسینی شعبہ خواتین کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

 

قومی تلاوت اور حفظ مقابلوں میں مختلف اسلامی اور قرآنی مراکز کی   ۱۰۰  خواتین شریک ہیں۔

 

آستانہ حسینی کے شعبہ قرآن کے سربراہ انتصار فاضل نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا: قومی مقابلوں میں عراق کے مختلف صوبوں سے سینکڑوں خواتین شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: قرآنی تعلیمات کا فروغ اور قرآنی صلاحیتوں کو متعارف کرانا مقابلوں کا اہم مقصد ہے۔

 

شعبہ خواتین کے قرآنی امور کے شیخ علی مطیری نے آیت «إِنَّ الأبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ» کی تلاوت کرتے ہویے کہا کہ حرم امام حسین(ع) کی زیارت اور یہاں مقابلوں میں حصہ لینا عظیم ترین سعادت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ امید ہے ان مقابلوں سے خواتین خدا اور امام حسین(ع) کی رضامندی حاصل کریں گی۔/

3732487

نظرات بینندگان
captcha