مسجد الحرام میں نابیناؤں کے لئے سفید چھڑی کا انتظام

IQNA

مسجد الحرام میں نابیناؤں کے لئے سفید چھڑی کا انتظام

10:56 - August 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504980
بین الاقوامی گروپ: مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نابیناوں کیلئے سفید چھڑی کا انتظام کر دیا ۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے نابیناؤں کے لئے سفید چھڑی تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ معذوروں کی نگہداشت کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیے گئے ہیں ۔

ادارے کے ڈائریکٹر فیصل الجودی نے بتایا کہ گیٹ نمبر 68کے بالمقابل جائے نماز تک نابیناؤں کو سفید چھڑی کے ذریعے پہنچانے کا بندوبست کیا گیاہے  ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اس ادارے نے بولنے والی گھڑی بھی تقسیم کی جس کی بدولت نابیناؤں کو اوقات نماز شروع ہوجانے کا علم ہوجاتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha