ایکنا نیوز- عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں پبلیکیشنز ڈایریکٹر شیخ خالد بن محمد الحارثی کا کہنا تھا: مسجد الحرام انتظامیہ قرآن کی ترویج، معانی اور تفاسیر کے حوالے سے نہایت اہمیت کی قایل ہے جبکہ مختلف صورتوں میں زایرین کو مستفید کرانے کے حوالے سے کوششیں کی جاتی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ نابینا زایرین کو قرآن سے مستفید کرانے کے لیے چالیس خط بریل والے نسخے مسجدالحرام میں تقسیم کیے گیے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ خط بریل کندہ شدہ اور ابھرے ہوئے خط ہوتے ہیں جسکو لمس کرکے نابینا افراد قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں۔/