انسانی حقوق کمیشن: شیخ زکزاکی کی آزادی نایجیریا کے لیے واحد راستہ

IQNA

انسانی حقوق کمیشن: شیخ زکزاکی کی آزادی نایجیریا کے لیے واحد راستہ

9:25 - April 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506058
بین الاقوامی گروپ – لندن اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے «شیخ ابراهیم زکزاکی» میڈیکل ٹیم سے گفتگو میں کہا کہ شیخ کو قید سے حکومت کو فائدہ نہیں اور انکو ہر صورت آزاد کرانا ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے شیخ زکزاکی کی رہائی کے حکم اور شیعہ مظاہروں کی وجہ سے حکومت نے انکی صحت کے حوالے سے میڈیکل ٹیم کو کام کرنے کے حوالے سے آمادگی کا اظھار کیا ہے۔

لندن اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ‌«مسعود شجره» کی کوششوں سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے شیخ زکزاکی کا معائنہ کیا جسکے بعد گفتگو میں مسعود نے کہا : ٹیم میں قلب اور آنکھ کے ماہر ڈاکٹر شامل تھے

 

شیخ زکزاکی کی صحت

انکا کہنا تھا کہ عدالت  کی جانب سے انکی رہائی کا حکم دیا جاچکا ہے اور انکو مزید قید میں رکھنا غیرقانونی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ قید میں درست علاج ممکن نہیں اور بالخصوص نایجیریا میں میڈیکل سہولیات کا فقدان ہے اور اکثر بڑے لوگ علاج کے لیے ملک سے باہر جاتے ہیں۔

انسانی حقوق کمیشن:شیخ زکزاکی کی آزادی نایجیریا کے لیے واحد راستہ

انہوں نے شیخ کی اہلیہ «معلمه زینب» کے حوالے سے کہا: شیخ زکزاکی کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے اور دوسری کو علاج کی اشد ضرورت ہے جبکہ انکو دل کا مسئلہ بھی درپیش ہے. انکی اہلیہ کے گھٹنے میں سریس انجری ہے اور انکے جسم میں بھی ایک گولی پیوست ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حکومت انکی آزادی میں سنجیدہ نہیں اور عالمی دباو اور مقامی سطح پر شدید اعتراضات کی وجہ سے انکو میڈیکل رسائی دی جارہی ہے۔

انسانی حقوق کمیشن:شیخ زکزاکی کی آزادی نایجیریا کے لیے واحد راستہ

زکزاکی، طاقتور لیڈر

مسعود شجره نے شیخ زکزاکی کے حوالے سے کہا کہ  مقام معظم رهبری نے انکو وحدت کا عالم قرار دیا ہے اور اگر ہو نہ ہوتے تو نایجیریا میں فسادات ہوتے۔

انسانی حقوق کمیشن:شیخ زکزاکی کی آزادی نایجیریا کے لیے واحد راستہ

انکا کہنا تھا کہ اکثر غیر مسلم بھی شیخ کے چاہنے والے ہیں اور شیخ اس وقت خالی ہاتھ ۱۵ ملین عوام کی سربراہی کررہے ہیں اور ہر روز لاکھوں کی تعداد میں لوگ شیخ کی حمایت میں مظاہرے کررہے ہیں۔

3806996

 

نظرات بینندگان
captcha