امریکی دباو مسترد/جوہری معاہدے عمل میں مزید کمی کریں گے- رھبرمعظم

IQNA

امریکی دباو مسترد/جوہری معاہدے عمل میں مزید کمی کریں گے- رھبرمعظم

8:41 - October 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506702
بین الاقوامی گروپ-سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا:امریکی حکام علامتی طور پر بھی ایران کو تسلیم نہ کرسکا جبکہ جوہری سمھجوتہ پر عمل میں کا سلسلہ ہرصورت جاری رہے گا۔

ایکنا نیوز- رھبری ویب سائٹَ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ اور اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں فرمایا:امریکی حکام علامتی طور پر بھی ایران کو تسلیم کرنے کی صورت درست کرنے میں  کامیاب نہیں ہوسکے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ کوایرانی قوم کا قابل فخر ادارہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی سپاہ نے خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت حاصل کی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں ان کی ظرفیت اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی طرف سے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ اورایران کے امریکہ کے سامنے تسلیم نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے حال ہی میں اپنے یورپی دوستوں کی مدد سے ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کا ڈرامہ رچانے کی کافی حد تک تلاش و کوشش کی اور منت و سماجت پر اتر آیا ، جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا، کیونکہ ایران نے فیصلہ کررکھا ہےکہ جب تک فریق مقابل اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا تب تک ایران بھی اپنے وعدوں میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر ملک کی اندرونی ظرفیتوں پر منطقی، قوی اور مضبوط طریقہ سے عمل کیا جائےتو عوام کی معاشی زندگی میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 

رہبرانقلاب نے فرمایا میں سپاہ پاسداران سے مکمل طور پر راضی ہوں، امید ہے کہ سپاہ اس سے سو گناہ زیادہ ترقی کرے گی۔ انہوں نے فرمایا کہ خوف کو اپنے دلوں سے نکال دیں، ہمیشہ ہوشیار رہیں اور دشمن پر نظر رکھیں۔ دشمن کو کبھی چھوٹا نہ سمجھیں۔

رہبر انقلاب نے فرمایا سرحد پار دشمن کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا سپاہ کی ذّمہ داری ہے۔

 

رھبر معظم کے خطاب سے قبل سپاہ پاسداران اسلامی کے سربراہ نے بریفینگ میں کہا کہ سپاہ پوری طرح سے ہوشیار اور ہر سازش ناکام بنانے کے لیے تیار ہے اور کسی بھی حماقت کی صورت میں صھیونی رژیم کا وجود نابود ہوسکتا ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha