کشمیریوں کے حق خودارادیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کور کمانڈرزکانفرنس میں اتفاق

IQNA

کشمیریوں کے حق خودارادیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کور کمانڈرزکانفرنس میں اتفاق

9:35 - October 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506706
بین الاقوامی گروپ-جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادرِ وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے، ملک کی عزت، وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے، ملک کی عزت، وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بہادر کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارتی کمانڈرز کی جانب سے غیر ذمہ درانہ بیانات کا بھی جارحانہ جواب دیا جائے گا۔

کورکمانڈرز کانفرنس نے اقوام متحدہ میں تنازع کشمیر مؤثر طور پر اجاگر کرنے کو سراہا ، اقوام متحدہ میں بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کو بھی تسلیم کیا گیا جبکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی سازشوں سے نمٹنے کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

نظرات بینندگان
captcha