عراق نے ہمارے فوجیوں کو نکالا تو اکائونٹ منجمد کردیں گے۔امریکا

IQNA

عراق نے ہمارے فوجیوں کو نکالا تو اکائونٹ منجمد کردیں گے۔امریکا

15:49 - January 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507107
بین الاقوامی گروپ- امریکہ نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے فوجیوں کو نکالا تو ہم نیو یارک فیڈرل بینک میں اس کے اکائونٹ منجمد کردیں گے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے،امریکا کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار3 ارب ڈالرکے لگ بھگ تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں شہید کردیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ امریکی حملے کے بعد عراق کی پارلیمنٹ نے غیر ملکی افواج ملک سے نکالنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی جس کے بعد امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha