جھاد اسلامی اور حماس نے نتن یاہو کی دھمکیوں کو مسترد کردیا

IQNA

جھاد اسلامی اور حماس نے نتن یاہو کی دھمکیوں کو مسترد کردیا

7:46 - February 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507220
بین الاقوامی گروپ- حماس اور جھاد اسلامی تنظیموں نے غزہ پر حملوں کی دھمکی کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہر حملے کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

ایکنا نیوز- صفا نیوز کے مطابق جھاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں صھیونی وزیراعظم کی غزہ پر حملے کی دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کو جواب فلسیطنی بھرپور انداز میں دیں گے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ حملوں کا فوری اور طاقتور جواب دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

 

جھاد اسلامی فلسطین نے کہا کہ سرزمین اور اپنے حقوق کا دفاع ہماری ذمہ داری اور حق ہے اور اسمیں کوتاہی نہیں ہوگی۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کا اتحادی ہے اور لوگ اس سازش کے مقابلے کے لیے کردار ادا کریں۔

 

حماس نے بھی بیان میں کہا ہے کہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور آئے روز فلسطینیوں پر حملے ہوتے ہیں۔

 

حماس نے کہا ہے کہ حملوں کی دھمکی دینے سے نتن یاہو گریز کرے کیونکہ ہر حملے کی دھمکی سے ہم مزید مضبوط تر ہوں گے۔

 

نتین یاہو نے آتشی غباروں کے ساتھ حملوں کے حوالے سے کہا تھا کہ غزہ پر بم باری کی جائے گی اگر سلسلہ جاری رہا۔/

3877707

نظرات بینندگان
captcha