سابق آرسنل فٹبالر اور شہرت یافتہ قاری | تلاوت

IQNA

سابق آرسنل فٹبالر اور شہرت یافتہ قاری | تلاوت

7:46 - February 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507233
بین الاقوامی گروپ- نوجوان برطانوی فٹبالر اور آرسنل کلب کے کھلاڑی محمد ایوب عاصف کا کہنا ہے کہ اکثر جوان تلاوت سن کر محظوظ ہوتے ہیں۔

ایکنا نیوز- مصری اخبار «الدستور» کے مطابق مصری نژاد قاری اور برطانیہ میں مقیم فٹبالر محمد ایوب عاصف، نے سٹلائیٹ چینل  «المحور» سے گفتگو میں کہا: اب تک ۲۵ عربی، افریقین اور یورپی ممالک میں تلاوت کرچکا ہوں۔

 

انہوں نے مختلف ممالک میں تلاوت کے حوالے سے کہا: یورپی ممالک میں عام طور پر لوگ بہت توجہ اور خاموشی سے تلاوت سنتے ہیں مگر مصر میں عوام قرآء کی حوصلہ افزایی کرتے ہیں اور انکو داد دیتے ہیں۔

 

برطانوی فٹبالر اور قاری کا کہنا تھا: برطانیہ میں تلاوت کی محفل میں لوگ بھرپور شرکت کرتے ہیں خاص کر جوان شوق اور انہماک سے تلاوت سنتے ہیں۔

 

محمد ایوب عاصف کا والد پاکستانی اور والدہ مراکشی نژاد ہے، انکا کہنا تھا کہ قرآن کی چھوٹی سورتیں بچپن میں یاد کی ہے۔

 

انکا نانا حافظ کل قرآن تھا اور محمد نے ان سے قرآن حفظ کیا ہے. انکے نانا نے انکی آواز کی تعریف کی جس کے بعد وہ تلاوت کے میدان میں آئے۔

 

آرسنال کا تجربہ

انکا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے فٹبال کا شوقین تھا اور آرسنل فٹبال اسکول میں رہا ہے. وہ پندرہ سال کی عمر میں آرسنل کے لیے منتخب ہوئے اور دو میچز میں کھیل چکا ہے تاہ والدین کی ہجرت کے سبب وہ مصر آئے اور قاهره میں سکونت پذیر ہوئے۔

 

 

محمد ايوب عاصف الازھر یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرچکا ہے اور قرات بہ روش «ورش از نافع» اور «حفص از عاصم» زیر نگرانی اپنے نانا شيخ «محمد كارمون» چھ سال کی عمر میں سیکھ چکا ہے اور پھر انہوں حفظ قرآن مکمل کیا۔

 

وہ اب تک مختلف ممالک میں مقابلوں میں حصہ لے چکا ہے اور اب تک برطانیہ، مصر، پاكستان اور بیلجیم میں پوزیشن ہولڈر رہ چکا ہے۔/

تلاوت سنیے:

ویڈیو کا کوڈ

3878365

نظرات بینندگان
captcha