اینٹی کورونا پروگرام میں مصری قرآء کی بھرپور شرکت

IQNA

اینٹی کورونا پروگرام میں مصری قرآء کی بھرپور شرکت

8:14 - April 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507458
تہران(ایکنا) ریڈیومصر کے کورونا آگاہی پروگرام میں مصر کے معروف قرآء جیسے عبدالفتاح الطاروطی اور یاسر الشرقای شریک ہوئے۔

مصرکے ریڈیو قرآن سے نشر ہونے والے پروگرام میں لوگوں کو گھروں میں رھنے کی ترغیب دی گئی۔

اس مہم اور پروگرام کے انچارج «عمرو عکیلة» کا کہنا تھا: مصر کے بعض معروف قرآء کا تعاون رہا ہے اور یہ دنیا بھر میں کورونا کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اس پروگرام میں مصر کے بعض دیگر اداروں اور تنظیموں کا تعاون ہمارے ساتھ شامل ہیں۔

 

عکیله کے مطابق پروگرام میں معروف قرآء، علما اور دیگر دانشوروں سے مدد لی جائے گی۔

 

پروگرام انچارج کے مطابق معروف قرآء خصوصی تلاوت کریں گے اور لوگوں کے کورونا سے بچاو کی خاطر گھروں میں رہنے کی ترغیب دیں گے۔

 

پروگرام میں ہر قاری ایک ویڈیو کلپ میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ترغیب دینے کے بعد تلاوت کریں گے۔

 

عمرو عکیله کے مطابق قاری «محمود الخشت»، «علی محمود شمیس»، «عبدالله محمد عزب»، «عبدالفتاح الطاروطی»، «عبدالناصر حرک»، «محمد محروس طلبه»، «محمد یحیی الشرقاوی»،  «محمد عبدالبصیر»، «محمود علی حسن»، «یاسر الشرقاوی» اور «احمد عوض ابو فیوض» جیسے قرآء کو دعوت گئی ہے۔

 

عکیلة کے مطابق مذکورہ پروگرام شروع ہونے کے بعد بعض دیگر قرآء نے بھی سوشل میڈیا پر کام شروع کردیا ہے۔/

3888748

نظرات بینندگان
captcha