فلم | مصری قاری کی وفات پر طاروطی کی تلاوت

IQNA

فلم | مصری قاری کی وفات پر طاروطی کی تلاوت

8:22 - April 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507532
تہران(ایکنا) مصری قاری عبدالفتاح طاروطی نے مصری قاری شیخ محمد محمود عصفور کی وفات پر تلاوت کی ہے۔

مصری قاری استاد طاروطی نے ویڈیو میں کہا ہے: بہت خوشی ہے کہ یہ تلاوت ہردلعزیز قاری شیخ محمد محمود عصفور کی ایصال کے لیے دوستوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔

 

مصری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف قاری شیخ محمد محمود عصفور گذشتہ روز قرآنی خدمات کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

 

شیخ عصفور سال ۱۹۳۸ کو دنیا میں پیدا ہوئے اور بچپن ہی میں انکے والد انکو مقامی حفظ مرکز «میت الرخا» جو شهر «زفتی» صوبہ «غربیه» میں واقع ہے لے گئے اور انہوں نے صرف نو سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرلیا تھا۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

3892766

نظرات بینندگان
captcha