امام رضا(ع) کا روضہ کھول دیا گیا+ فلم

IQNA

امام رضا(ع) کا روضہ کھول دیا گیا+ فلم

13:01 - May 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507676
تہران(ایکنا) آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع) کے حرم کھلنے پر دلفریب جلوہ سوشل میڈیا پر وائرل

ایران میں آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی بن موسی الرضا  علیہ السلام اورحضرت فاطمه معصومه (س) کے حرم مطہر کو انسداد کورونا کی اعلی کمیٹی کی منظوری کے بعد آج تقریبا 69 دن کے بعد زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

 زائرین کل رات سے ہی حرم رضوی کے ارد گرد پہنچنا شروع ہو گئے تھے تاکہ وہ سب سے پہلے حرم مطہر میں مشرف ہونے کی سعادت حاصل کرسکیں تاہم آج صبح حرم رضوی اور حرم حضرت معصومہ کے دروازے کھل گئے اور زائرین نے حرم میں پہنچ کر امام رؤوف کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسطرح لوگ روتے ہوئے روضے کی سمت تیزی سے جارہے ہیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha