اسلام کے پھیلاو کے خلاف فرنچ پارلیمنٹ کے پروپیگنڈے کی مذمت

IQNA

اسلام کے پھیلاو کے خلاف فرنچ پارلیمنٹ کے پروپیگنڈے کی مذمت

8:05 - July 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507913
تہران(ایکنا) ایک مشترکہ مقالے میں فرنچ دانشوروں نے فرانس میں اسلام کے پھیلاو کے خلاف فرنچ پارلیمنٹ کی فضا سازی اور نادرست تبلیغات کی مذمت کی ہے۔

نیوز ایجنسی «الجزیره» کے مطابق نیوز ویب سائٹ «میڈیا پارٹ»MediaPart)، میں مقالہ شایع ہوا ہے جسمیں فرانس میں اسلام کے پھیلاو کے خلاف فرنچ پارلیمنٹ میں افواہ سازی کی مذمت کی گیی ہے۔

 

یہ مقالہ جسمیں «اسلام فوبیا کے خلاف تحریک دس نومبر» کے کئی اراکین کے دستخط اور حمایت درج ہے کہا گیا ہے کہ سنیٹ میں اسلامی شدت پسندی سے مقابلہ کمیٹی کے اراکین نے نومبر ۲۰۱۹ سے جون ۲۰۲۰ تک ۳۹ خصوصی نشستیں منعقد کی ہیں جسمیں اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کے علاوہ اس مذہب کو فرانس کے ٹکڑے کرنے کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔

 

تحریک دس نومبر نے ان افواہوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروپیگنڈے فرنچ مسلمانوں کے خلاف شک کی فضا پیدا کرسکتے ہیں اور سینٹ کو اس طرح کی نشستوں سے دور رہنا ہوگا۔

 

فرانس کی سینیٹ میں جمعرات کو رپورٹ پیش کی گیی جسمیں کہا گیا کہ  « شدت پسند اسلام» روکنے کے لیے ۴۴ قرار دادیں پیش کی گئیں جس پر عمل سے بقول روزنامہ«لو فیگارو» ایک معیاری معاشرہ قایم رہ سکتا ہے۔

 

لوفیگارو کے مطابق یہ رپورٹ«تشویشناک» ہے اور اس میں «سیاسی اسلام کے پھیلاو» کو فرانس میں مورد بحث بنایا گیا ہے۔/

3910155

نظرات بینندگان
captcha