اسلامو فوبیا پر نظر رکھنے والی اسلامی نگران تنظیم نے قرآن سوزی کی مذمت کردی

IQNA

اسلامو فوبیا پر نظر رکھنے والی اسلامی نگران تنظیم نے قرآن سوزی کی مذمت کردی

9:46 - September 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3508205
تہران(ایکنا) مصر میں اسلامو فوبیا واچ تنظیم نے مالمو میں قرآن سوزی کی سخت مذمت کردی۔

دارالافتاء مصر سے وابستہ اسلامی فوبیا واچ تنظیم نے مالمو شہر میں قرآن سوزی کی شدید مذمت کی ہے۔

 

مذکور تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے: قرآن سوزی سے مسلمانوں کے احساس کو عالمی سطح پر مجروح کیا گیا اور اس سے معاشروں میں تعصب و نفرت اور شدت پسندی کو فروغ ملے گا۔

 

بیان میں دوسروں کے عقاید کے احترام کو بقائے باہمی کا راز قرار دیتے ہوئے تمام ممالک سے کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

 

مالمو پولیس ترجمان «جیمی موڈین»، نے قرآن سوزی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے.

 

اقوام متحدہ میں تمدنوں کی کونسل کے سربراہ  «میگوئل موراٹینوز» نے بھی قرآن سوزی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ

سوئیڈن میں مسلمانوں کے خلاف مذکورہ اقدام «قابل مذمت اور ناقابل برداشت» ہے۔/

3922510

نظرات بینندگان
captcha