ثقافتی، مذہبی، سیاسی اجتماعات سے پرہیز کیا جائے، این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز جاری

IQNA

ثقافتی، مذہبی، سیاسی اجتماعات سے پرہیز کیا جائے، این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز جاری

8:59 - October 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508353
تہران(ایکنا) کورونا کی روک تھام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اپیل کی ہے کہ عوامی اجتماعات سے اجتناب کیا جائے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ثقافتی، مذہبی، سیاسی اجتماع عوامی اجتماعات کے زمرے میں آتے ہیں، عوامی اجتماعات میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور شامل ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کی شرح بڑھنے والے شہروں میں عوامی اجتماعات نہ کیے جائیں، ناگزیر عوامی اجتماع میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، ان ڈور تقریب میں زیادہ سے زیادہ 500 لوگوں کی شرکت ہو اور ایسی تقریب کا دورانیہ 3 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کھیل اور تقریبات کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گائیڈ لائنز تمام صوبوں کی مشاورت سے طے کی گئیں اور کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کےلیے بنائی گئی ہیں۔

گائیڈلائنز کے مطابق اِن ڈور تقریب کے تمام شرکاء بیٹھیں گے، کوئی کھڑا نہیں ہو گا، کرسیوں کے درمیان کم سے کم فاصلہ 3 فٹ ہوگا، آؤٹ ڈور تقریب میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، آؤٹ ڈور تقریب کا دورانیہ بھی 3 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو،

این سی او سی گائیڈ لائنز کے مطابق سڑکوں، گلیوں میں ریلیوں اور واکس سے اجتناب کیا جائے، ایسی سرگرمیوں کے منتظمین ایس او پیز پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔

کورونا وائرس کی زیادہ شرح والے شہروں میں تمام قسم کے اجتماعات سے پرہیز کیا جائے، آؤٹ ڈور ایونٹس کے حوالے سے داخلی و خارجی راستوں کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں، بچوں اور بزرگوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، کورونا میں مبتلا یا علامات ظاہر ہونے والے افراد کا اجتماعات میں داخلہ روکا جائے۔

این سی اوسی کے مطابق اجتماعات میں عوامی آگاہی کے لیے انسداد کورونا بورڈز بھی لگائے جائیں، ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے متواتر اعلانات کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے۔

232510

نظرات بینندگان
captcha