دبئی؛ آن لاین قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

دبئی؛ آن لاین قرآنی مقابلوں کا اعلان

8:12 - November 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508511
تہران(ایکنا) چودہویں قرآنی مقابلے اسلامی فاونڈیشن کے تعاون سے آن لاین منعقد ہورہے ہیں۔

قرآنی مقابلے « وفي ذلك فليتنافس المتنافسون» اس سال کورونا کی وجہ سے آن لاین منعقد ہورہے ہیں جو پچیس نومبر تک جاری رہیں گے جنمیں مختلف اسلامی مراکز کے ۹۷ شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔

 

اسلامک فاونڈیشن اور فلاحی اداارے کے ڈائریکٹر«حمده احمد المهیری» حفاظ کی حوصلہ افزائی اور قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے ،انکا مزید کہنا تھا: مقابلے چھ گروپس میں ہوں گے جنمیں حفظ کل قرآن، حفظ بیس پارے، ایک سے دس اور بیس سے تیس پاروں کا حفظ شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ پانچ پاروں کا حفظ مقابلہ بچیوں کے درمیان ہوگا جس میں امارات کی بچیاں شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ بچیوں میں  ۱۰ سے ۱۳ سال والے ۳ پاروں کے حفظ اور اسپشل یا معذور بچیاں سورہ تبارک و عم یتساءلون کے حفظ میں حصہ لیں گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال تیرہویں قرآنی مقابلوں میں تینتیس حفاظ کو انعامات سے نواز گیا۔/

3936190

نظرات بینندگان
captcha