برطانیہ؛ سیمینار «ہماری مسجد، ہمارا مستقبل» آن لائن منعقد ہوگا

IQNA

برطانیہ؛ سیمینار «ہماری مسجد، ہمارا مستقبل» آن لائن منعقد ہوگا

8:32 - November 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3508534
تہران(ایکنا) برطانوی مسلمانوں کا تیسرا سالانہ اجتماع«ہماری مسجد، ہمارا مستقبل» کے عنوان سے آن لائن منعقد کیا جارہا ہے۔

برطانوی مسلم کونسل MCB کے مطابق تیسرا سالانہ اجتماع «ہماری مسجد، ہمارا مستقبل» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے ۔

یہ اجتماع برطانوی مسلمانوں اور بالخصوص مساجد انتظامیہ کے لیے نیے آئیڈیاز اور پروگراموں کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مذکورہ اجتماع سال‌ ۲۰۱۸ سے شروع ہوچکا ہے اور «عبادت کی فضاء سے بڑھکر»، «عوام، عمارتیں نہیں» اور «ہمارے جوان، ہمارا مستقبل» کے عنوان سے منعقد ہوچکا ہے جنمیں ہزاروں اسلامی ایکٹویسٹ اور مساجد انتظامیہ کے ذمہ دار شریک تھیں۔

 

اجتماع سے مسلم ایکٹویسٹ جیسے «عبیدخان»، «صوفیه علم»، «اسحاق جاست» اور «ایوب سیدات» خطاب کریں گے جو «مساجد کی خدمات»، «مشکلات میں رھنمائی» اور «کوویڈ ۱۹ اور نفیسات» جیسے موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔

 

اس سال «کوویڈ ۱۹ کے بعد»(Beyond COVID  کے موضوع پر ۲۷ تا ۲۹ نومبر پرآن لائن نشت بھی ہوگی ، اجتماع اور نشست کا مقصد بقائے باہمی، اتحاد اور مسلم امور کے مسائل پر ہم آہنگی ایجاد کرانا ہے۔/

3937005

 

نظرات بینندگان
captcha