امریکہ نے انصار الله سے متعلق اقوام متحدہ کی درخواست رد کردی

IQNA

امریکہ نے انصار الله سے متعلق اقوام متحدہ کی درخواست رد کردی

7:22 - January 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3508770
تہران(ایکنا) اقوام متحدہ کی جانب سے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست امریکہ نے مسترد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انصارالله یمن کو امریکہ نے دہشت گرد قرار دیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی۔

 

اقوام متحدہ کے نمایندے ریچرڈ میلزنے کہا ہے کہ اس فیصلے سے امن کے قیام میں مدد ملے گی اور یمنی عوام کو بنیادی ضروری اشیاء مہیا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر ہم سیاسی امن و مذاکرات کی جانب جانا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے۔

 

اقوام متحدہ کے متعدد اعلی حکام نے واشنگٹن سے رابطہ کیا اور انکو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انصارالله کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ اس سے مسئلہ مزید الجھ جائے گا۔

 

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمایندے مارٹین گریفیٹس نے دو طرفہ امن معاہدے کو امکان پذیر قرار دیتے ہوئے کہا: ہمیں تشویش ہے کہ حوثی ( انصارالله) کو دہشت گرد قرار دینے سے امن کوشش کو دھچکہ لگے گا.

انہوں نے درخواست کی کہ امریکہ انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر نظر ثانی کریں۔

 

اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے نے خبردار کیا کہ امریکہ کی جانب سے اس اقدام سے یمن میں جاری بحران شدید اور قحط کا مزید خطرہ بڑھ جائے گا۔/

3947831

نظرات بینندگان
captcha