لبنانی شیعہ سپریم علما کونسل نے آستانہ قدس پر پابندی کی مذمت کردی

IQNA

لبنانی شیعہ سپریم علما کونسل نے آستانہ قدس پر پابندی کی مذمت کردی

8:31 - January 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3508776
تہران(ایکنا) لبنانی کی اعلی شیعہ علما کونسل نے آستانہ رضوی یا حرم امام رضا پر پابندی کو مقدس مقامات سے دشمنی اور ان پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس خطرناک اور متعصبانہ اقدام قرار دیا۔

مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان با صدور بیانیه‌ای، تحریم‌های ناعادلانه آمریکا علیه آستان قدس رضوی را محکوم کرد.

 

کونسل سے اس اقدام کو غیر قانونی اور مسلم ویلیوز اور عقاید و ثقافت سے دشمنی قراردیتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

کونسل نے عالمی ثقافتی و تمدنی ادارے (یونیسکو) سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے اس پر آواز اٹھائے۔

 

عراقی اسپیکر «همام حمودی» نے بھی ایران پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

حمودی نے حرم مقدس رضوی سے وابستہ کمپنیوں پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے مقدس مقامات کی توہین و دشمنی کسی صورت قبول نہیں۔

 

انکے پیغام میں کہا گیا ہے: ڈونالڈ ٹرمپ کے اقدامات کسی صورت منطقی اور قانونی نہیں اور انہوں نے تمام انسانی ویلیوز سے دشمنی شروع کی ہے۔

 

امریکی وزارت خزانہ نے مزید کچھ ایرانی اشخاص اور اداروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے جسمیں آستان قدس رضوی اور انکے متولی  حجت‌الاسلام احمد مروی کا نام بھی شامل ہے۔/

3948170

 

نظرات بینندگان
captcha