مصر؛بین الاقوامی مقابلوں کا سلیکشن مرحلہ شروع

IQNA

مصر؛بین الاقوامی مقابلوں کا سلیکشن مرحلہ شروع

7:37 - January 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3508833
تہران(ایکنا) چوتھے بین الاقوامی پورٹ سعید قرآنی مقابلوں کے پہلے مرحلے کے لیے سلیکشن بدھ سے شروع ہوگا۔

پورٹ سعید کے گورنرکا اس حوالے سے کہنا تھا: پورٹ سعید قرآنی مقابلوں کے پہلے مرحلے کے لیے مصر کے مختلف صوبوں سے طلبا وطالبات کے انتخاب کا مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا تاکہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے انکو منتخب کیا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں میں ججز کے لیے الازھر کے عبدالکریم صالح، ، معروف قاری عبدالفتاح طاروطی، جامع مسجد الازھر کے خطیب شیخ محمد رشاد زغلول کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ احمد یسری اور جودة محمد بھی معاونت کریں گے۔

 

پورٹ سعید کے گورنرکا کہنا تھا:  اوقاف کے ڈایریکٹرشیخ جمال عواد، ادارہ تبلیغات کے شیخ احمد قوطه اور شیخ عبدالقادر بھی سلیکشن مرحلے میں معاونت کے فرائض انجام دیں گے۔

 

چوتھے پورٹ سعید بین الاقوامی مقابلہ مرحوم استاد محمود خلیل الحصری کی یاد میں منعقد ہوگا جسمیں انکی اہلیہ یاسمین الحصری بھی شریک ہوں گی۔

 

تیسرے پورٹ سعید مقابلے گذشتہ سال مصر کے معروف قاری استاد سید محمد نقشبندی کی یاد میں منعقد ہوچکے تھے جنمیں یورپ و ایشیا کے مختلف ممالک جیسے انڈونیشیا، ملائیشیاء، برطانیہ، روس اور عرب ممالک سے قراء شریک تھے۔/

.

 
 

 

3950533

نظرات بینندگان
captcha