قدس شریف ہمارا مقدس مشن ہے جس کو نہیں بھلا سکتے

IQNA

مصری مذہبی کمیشن سربراہ؛

قدس شریف ہمارا مقدس مشن ہے جس کو نہیں بھلا سکتے

7:59 - May 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509377
تہران(ایکنا) مذہبی کمیشن کے سربراہ علی جمعه نے قدس کو مقدس ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر کبھی قدس کو فراموش نہیں کرسکتا۔

مصری میڈیا کے مطابق مصری مذہبی کمیشن کے سربراہ علی جمعه نے بیان میں کہا کہ ہمارے رسول گرامی(ص)  نے بھی قدس پر تاکید کی ہے اور ہمارا وہ مقدس ترین ہدف شمار ہوتا ہے۔

 

 انہوں نے پارلیمنٹ میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حدیث رسول گرامی (ص) ہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ اے رسول گرامی بیت المقدس کے بارے میں کچھ فرمائیے تو انہوں نے جواب دیا: ایسی سرزمین ہے جہاں سے سارے مردے محشور ہوں گے لہذا وہاں جایا کرو اور نماز پڑھو کہ یہاں ایک رکعت نماز ادا کرنا دیگر مساجد میں

ہزار رکعت ادا کرنے سے افضل ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہاں نہ جاسکے تو کیا کریں؟ فرمایا وہاں کے لیے ایک گھوڑا مہیا کرو کہ وہاں کے لیے وقف کرنا نماز ادا کرنے کے مترادف ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہ ایک مقدس ہدف اور مشن ہے اور ہم اس کبھی نہیں بھلا سکتے اور اگر ہم بھول بھی گیے تو ہماری نسلیں اسے یاد رکھیں گی اور سلام ان سیاسی اور مذہبی اسلامی رہنماوں پر جو مسئلہ فلسطین کو بارے میں مردانہ موقف رکھتے ہیں، انہوں نے مصری موقف کی بھی تعریف کی۔/

3973280

نظرات بینندگان
captcha