مصری صدر: علما مجازی دنیا میں اسلام مخالف افکار کا مقابلہ کریں

IQNA

مصری صدر: علما مجازی دنیا میں اسلام مخالف افکار کا مقابلہ کریں

8:54 - August 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509937
تہران(ایکنا) مصری صدر نے بین الاقوامی فتاوی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مجازی دنیا میں اسلام کے خلاف ہونے والے تبلیغات کے حوالے سے علما کردار ادا کریں۔

رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسلامی دنیا کے علما سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا میں اسلام مخالف پروپگنڈوں کا مقابلہ کریں۔

 

مصری صدر کے ترجمان بسام راضی کا کہنا تھا: السیسی گذشتہ روز بین الاقوامی فتاوی کانفرنس کے علما کی میزبانی کررہے تھے جو فتاوی مراکز اور ڈیجیٹل دور کے عنوان سے کانفرنس میں شرکت کررہے تھے۔

 

انکا کہنا تھا: السیسی نے علما کا خیرمقدم کیا جو ۸۵ ممالک سے اس کانفرنس میں شریک تھے اور ڈجیٹل دور میں فتاوی کے کردار پر نظریات پیش کررہے تھے۔

 

 مصری صدر نے مجازی دنیا میں اسلام کے درست چہرے کو مخدوش کرنے والے تبلیغات کے مقابلے کے حوالے سے سب کو کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔

 

رضی  کے مطابق اس ملاقات میں مذہبی ڈائیلاگ کی اہمیت پر تاکید کی گیی اور السیسی ن الازھر جسیے اداروں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی ڈائیلاگ میں غلط افکار کی تطہیر ہونی چاہیے اور اس حوالے سے مفتیوں سے لیکر مبلغین تک سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ مشکوک افکار کو مقابلہ کریں اور مذہب سے دہشت گردانہ مقاصد کے حصول کو روک دیں۔/

3988110

نظرات بینندگان
captcha