دنیا چوبیس گھنٹے مکمل امن مکمل سکون کی آرزو میں

IQNA

عالمی پیس ڈے؛

دنیا چوبیس گھنٹے مکمل امن مکمل سکون کی آرزو میں

7:44 - September 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510279
تہران(ایکنا) اکیس سمتبر کو امن وصلح کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اقوام متحدہ کا ادارہ اس دن کو عالمی امن کی خواہش میں چوبیس گھنٹے مکمل امن سے رہنے پر تاکید کرتا ہے۔

ایکنا رپورٹ کے مطابق عالمی امن و سکون پوری دنیا کی طلب بن چکے ہیں اور ایک آئیڈیل خیال تصور کیا جاتا ہے اور اس کی بات امن کی طرف کوشش میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

 

پیس ڈے اکیس ستمبر کو مقرر کیا گیا ہے اور اسکا مقصد امن و سکون کی طرح عالمی سطح پر سب کو متوجہ کرانا ہے تاکہ انسان دوستی کی کوشش میں امن کو عام کیا جاسکے۔

 

پہلی بار سال ۱۹۸۱ کو اس دن کا اعلان ہوا اور ۲۰۱۳ کو اقوام متحدہ نے اس دن پر امن و صلح کی تعلیم دینے پر تاکید کی تاکہ جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

 

اس دن کے حوالے اقوام متحد کے مرکزی دفتر میں امن کا گھنٹی بجائی جاتی ہے۔

 

 

پیس ڈے کا اہتمام

اس دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مختلف زیر اداروں کے تعاون س تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

 

مثال کے طور پر سال ۲۰۰۶، کو اس وقت کے جنرل سیکریٹری کوفی عنان نے گھنٹی بجا کر تقریبات کا اعلان کیا اور دنیا بھر میں ان تقریبات میں حوصلہ افزائی کی کوشش کی گیی، برطانیہ میں پہلی بار پیس ریلی نکالی گیی اور سال ۲۰۰۹تک یہ جاری رہی مگر سال ۲۰۱۰ میں مالی مشکلات کی وجہ سے اس کا سلسلہ رک گیا۔

 

سال ۲۰۰۸ میں اس موقع پر افغانستان میں امن کا اعلان کیا گیا تاکہ عوام تک امداد رسانی کو ممکن بنایا جاسکے۔

 

سال ۲۰۲۰ میں امریکہ اور کینیڈا وغیرہ میں اس حوالے سے ۱۵۹ تقریبات منعقد کی گئیں۔

روسی ریاستوں میں ۱۶۸، یورپ میں ۲۷۴ افریقی ممالک میں، ۳۵ ، مشرقی ایشیا کے ممالک میں، ۳۳ ، لاطینی ممالک میں ۲۹ جب کہ عربی ممالک میں دس تقریبات امن کے حوالے سے منعقد کی گیی۔

 

جاپان میں عالمی پیس ڈے سے ہٹ کر چھ اگست کو امن ڈے منایا جاتا ہے، یہ وہ دن ہے جب ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا گیا لہذا اس دن پر دعا، تقاریر اور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور صبح آٹھ بجکر پندرہ منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی کی جاتی ہے۔

 

چین میں اس دن کو سلکی روڑ پر پر امن کی تقریب منعقد ہوتی ہے اور اس حوالے سے

مختلف ادارے (China World Peace Foundation) ، (Beijing International Peace Culture Foundation)  پروگراموں کی معاونت کرتے ہیں۔

 

تیونس میں ہر سال اس حوالے سے مختلف این جی اوز کی مدد سے اہم تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

 

تمدنوں کی گفتگو امن ڈے ایران میں

ایران میں اس دن کو تمدنوں کی گفتگو کا نام دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایک مرکز بھی قایم کیا گیا ہے۔

یہ مرکز وزارت خارجہ کے زیر نگرانی کام کررہا تھا مگر بعد میں اس کو وزارت ثقافت سے منسلک کیا گیا۔

 

اس حوالے سے دنیا کے مختلف کیمونٹیوں سے مختلف وحدت کے موضوعات پر مذاکرات کی جاتی ہے اور دنیا کے مختلف نقاط میں اجلاس ہوتا ہے اور مختلف اشاعتی مواد شایع کیے جاتے ہیں۔

 

سال ۲۰۲۱ کا موٹو یا شعار

اس سال کے حوالے سے امن پر تاکید کرتے ہوئے عالمی ادارے کا کہنا ہے:

 

«هر سال روز اکیس سمتبر کو امن کا دن منایا جاتا ہے۔ سال ۲۰۲۱، میں جہاں کوویڈ ۱۹ نے سب کو متاثر کیا ہے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی۔

 

کورونا وائرس سب کا مشترکہ دشمن ہے جس نے پوری دنیا کو بلا تفریق ہدف قرار دیا ہے اور اس کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا اور اسی صورت میں اس سے رہائی ممکن ہے۔

 

نیچر سے دوستی کرنی ہوگی، سفر اور دوروں کو محدود کرنا ہوگا، آب و ہوا میں تبدیلی آرہی ہے، ایکوسسٹم کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ بہتر دنیا کا قیام ممکن ہوسکے۔

 

سال ۲۰۲۱ کا عنوان «عادلانہ دنیا کے لیے کاوش» ہے۔ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی کوشش کا ساتھ دیں تاکہ ایک عادلانہ معاشرے کا قیام ممکن ہو، نفرت کا ہر میدان میں مقابلہ کیا جائے، امید و مہربانی سے کرونا کی جنگ میں جیت کر جشن منائے۔/

 

3997186

نظرات بینندگان
captcha