مظاہرے اور دھرنے بغداد کے حساس علاقے میں/ امریکہ مداخلت پر تنقید

IQNA

مظاہرے اور دھرنے بغداد کے حساس علاقے میں/ امریکہ مداخلت پر تنقید

9:00 - October 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510474
تہران(ایکنا) عراقی تنظیم کتائب حزب الله نے نتائیج کی اصلاح تک مظاہروں اور دھرنوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

المیادین نیوز کے مطابق عراقی تنظیم کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے تاکید کی کہ الفتح الاینس اور دیگر مذہبی جماعتوں نے نتاِئیج پر نظرثانی اور درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

محمد محیی کا کہنا تھا: سیاسی جماعتوں نے اس الیکشن میں نقصان اٹھایا اور صرف مظاہروں تک ہم محدود نہیں رہیں گے بلکہ ایک الیکشن کمیشن اور حکومت کا مواخذہ ہونا چاہیے۔

 

کتائب حزب الله ترجمان کا کہنا تھا: پہلا مسئلہ جو سامنے آیا وہ امریکی مداخلت ہے جو سازش سے ہمارے ملک کو چلانا چاہتا ہے۔

 

محیی نے کہا کہ صرف شیعہ الاینس ہی نہیں بلکہ اہل سنت اور کردی عوام بھی نتائج پر اعتراض کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکی سازش سے شیعہ جماعتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش کی گیی ہے۔

 

بڑی تعداد میں عراقی عوام بغداد کے گرین بیلٹ میں جمع ہوچکے ہیں اور مرکزی دھرنا میدان الحسنین اور پل بغداد پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حق مانگتے ہیں اور الیکشن کمیشن شفاف کام کرے اور دوبارہ گنتی کا اعلان ہونا چاہیے۔

 

مظاہرین امریکہ مخالف نعرے لگا رہے ہیں اور حقوق کے لیے مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔

 

مظاہرین نے اقوام متحدہ میں عراقی نمایندے کی سازش کی بھی مذمت کی ہے ۔

 

دس اکتوبر کا الیکشن نتایج کے اعلان پر مختلف بڑی جماعتوں نے شدید اعتراضات شروع کردیے ہیں۔

 

عراق کے مختلف شہروں میں اعتراضات کیے جارہے ہیں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ  عراقی حکومت، امارات، برطانیہ اور امریکہ نے الیکشن میں مداخلت کی ہے۔/

4006442

نظرات بینندگان
captcha