«جورج قرداحی» نے رسمی طور پر وزارت سے استعفاء دے دیا

IQNA

«جورج قرداحی» نے رسمی طور پر وزارت سے استعفاء دے دیا

7:38 - December 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3510783
تہران(ایکنا) لبنانی وزیر انفارمیشن جرج قرداحی نے گذشتہ روز رسمی طور پر وزارت کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

المیادین نیوز کے مطابق  جورج قرداحی نے استعفی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: «میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے میرے لوگ نقصان برداشت کریں اور لبنان میرے لیے سب سے پہلے اہمیت رکھتا ہے لہذا استعفی کا فیصلہ کیا».

انکا کہنا تھا کہ دوبارہ تکرار کرنے کی ضرورت نہیں کہ میرا بیان عہدے پر آنے سے قبل دیا گیا تھا۔

مستعفی وزیر نے میڈیا پروپگنڈو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شدید میڈیا حملوں کے بعد مجھ پر استعفی کا دباو آیا۔



جورج قرداحی نے کہا کہ یمن کی جنگ تا قیامت جاری نہیں رہے گی بلکہ مذاکرات کے میز پر ایک دن ضرور حل ہوگا۔


انہوں نے سعودی وزیرخارجہ کا بیان کہ بیروت ـ ریاض کا مسئلہ ایک وزیر کے استعفی سے بڑھ کر ہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت پر رہنا اس قدر استعفوں کی درخواست کے بعد بیکار تھا۔

 

رپورٹ کے مطابق انکا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ فرنچ صدر کے دورہ سعودی سے پہلے مجھے استعفی دینا تھا میرے لیے لبنان کی عزت و کرامت ترجیح ہے۔


انکا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات سے بڑھ کر ملکی مفادات عزیز ہے اور اسی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔


قابل ذکر ہے کہ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا تھا کہ فرانس نے پیغام بھیجا ہے کہ جورج قرداحی کو مستعفی ہونا چاہیے تاکہ دورہ سعودی پر فرانس لبنان کے ساتھ رابطے پر بات کرسکے۔


«جورج قرداحی»، نے ایک بیان میں یمن جنگ بارے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصارالله دفاع کا حق رکھتا ہے اور جارح قوتوں کو حملہ روکنا چاہیے۔


اس بیان پر سعودی اور اس کے ہمنوا ممالک نے کافی شور مچایا اور اس وزیر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے پابندیوں کا اعلان کیا۔/

4018098

نظرات بینندگان
captcha