یورپی ممالک کی مہاجرین پالیسی پر پاپ کا اعتراض

IQNA

یورپی ممالک کی مہاجرین پالیسی پر پاپ کا اعتراض

8:03 - December 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3510792
تہران(ایکنا) پاپ فرانسیس نے دوعشروں کے بعد پہلی بار ایتھنز کے دورے پر یورپی ممالک کے مہاجروں کے حوالے سے پالیسی پر سخت اعتراض کیا ہے۔

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق پاپ فرانسیس نے یونان میں اعلی حکام کی ملاقات میں اس بات پر افسوس کا اظھار کیا کہ یورپی معاشرہ مہاجروں کے بارے میں  بقائے باہمی کی بجائے متفرق اور غیر ہم آہنگ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 

آخری مہینوں میں یورپ میں مہاجرین کی آمد کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے جو بیلا روس اور پولینڈ کی سرحد سے آگے جانا چاہتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اس وقت ان دو ممالک کی سرحد پر چار ہزار پناہ گزین موجود ہیں۔

 

اسی حوالے سے دو ہفتے پہلے ایک کشتی فرنچ شہر کالہ کے قریب ڈوبنے کی اطلاع ملی جس میں پچاس پناہ گزین موجود تھے جو برطانیہ جانے کی کوشش کررہے تھے اور اس حادثے میں ستائیس لوگ جان بحق ہوئے جنمیں پانچ خواتین اور ایک بچہ شامل تھا۔

 

پناہ گزین کی بڑی تعداد ان یورپی ممالک میں پناہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جو ظاہرا انسانی حقوق کا دعوی کرتے ہیں مگر عملا انہوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی ہیں اور دوسری جانب شدت پسند نسل پرست گروپس مہاجرین کے خلاف متحرک ہیں۔/

4018398

نظرات بینندگان
captcha