الازهر کا داعش کے نئے انداز کے حملوں کے حوالے سے انتباہ

IQNA

الازهر کا داعش کے نئے انداز کے حملوں کے حوالے سے انتباہ

7:53 - December 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510821
تہران(ایکنا) الازھر کی نگران تنظیم نے شدت پسندی سے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی سے حملہ کرسکتی ہے۔

الوفد نیوز کے مطابق الازھر کی نگران تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تکفیری تنظیم داعش دہشت گردی کے لیے یورپ میں رسوخ اور جدید ٹیکنالوجی سے حملہ کرسکتی ہے۔

 

تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد گروپ افراد کی کمی اور مالی مشکلات کے پیش نظر جدید طریقوں کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کرے گی۔

 

مذکورہ تنظیم کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص داعش یورپ میں حملوں کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے سادہ انداز جیسے چاقو، لوگوں پر گاڑی چڑھانا اور دستی بموں کے حملوں کی کوشش کررہی ہے۔

 

دیگر ممالک جیسے عراق، شام، افریقی ممالک یا افغانستان جہاں داعش موجود ہے وہاں ہجوم پر حملوں کے زریعے سے یہ خوف پھیلانے کی کوشش کرے گی تاکہ وہاں پر اس معاشرے کے امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرسکے۔

داعش مغربی معاشرے میں اکیلے بھیڑیے کی حکمت عملی کے ساتھ رسوخ کرکے برین واش افراد کو استعمال کرسکتی ہے۔/

4019294

نظرات بینندگان
captcha