مزاحمت کے رہنماوں کی گرفتاری جدوجہد نہیں روک سکتی

IQNA

حماس:

مزاحمت کے رہنماوں کی گرفتاری جدوجہد نہیں روک سکتی

8:01 - December 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510859
تہران(ایکنا) حماس نے بعض رہنماوں کی گرفتاری پر رد عمل میں کہا کہ ان ہتھکنڈوں سے انتفادہ کی آگ خاموش نہیں ہوسکتی اور ہمارے دفاع کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

القدس العربی نیوز کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ رہنماوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے جو فلسطینی عوام کے ارادے کو کمزور نہیں کرسکتی۔

حماس ترجمان عبداللطیف القانوع کا کہنا تھا: گرفتاریاں انتفادہ کی آگ خاموش نہیں کرسکتی اور جدوجہد کی راہ پر ثابت قدم رہیں گے۔

 

غاصب فورسز کے اہلکاروں نے مغربی کنارے پر چھاپوں میں کئی حماس رہنماوں کو گرفتار کرلیا ہے جنمیں

حسن یوسف شامل ہے جنکو بیتونیا مغربی رام‌الله سے اغوا کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق یوسف حسن اہم رہنماوں میں شمار ہوتا ہے جو بیس سال سے زاید جیل کاٹ چکا ہے اور کچھ عرصہ قبل ہی رہا ہوا تھا اور انکو مختلف بیماریوں کا بھی سامنا ہے۔

 

حماس نے صھیونی رژیم کو ان گرفتاریوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر نتایج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔

 

القانوع کا کہنا تھا: ان گرفتاریوں سے ہماری قوم کے ارادے کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور ہم اپنی سرزمین کے دفاع پر قایم ہیں اور ہر سازش اس حوالے سے ناکام ہوگی۔

 

حماس ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں فلسطینی جوان جمیل الکیال کی شہادت پر بھی رد عمل ظاہر کیا جو غاصب فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوا ہے۔

 

قاسم کا کہنا تھا: یہ خون مزاحمت کو مزید تقویت دے گا اور انتفادہ مزید مضبوط ہوگا اور مغربی کنارے میں فلسطینی جوانوں کی ہمت اور ولولے میں جوش لائے گا اور فلسطینی سرزمین کو غاصبوں سے پاک کرنے تک یہ خاموش ہرگز نہ ہوں گے۔/

4020680

نظرات بینندگان
captcha