آسٹریلین فلاح ادارہ رنگ و مذہب کے تفریق کے بغیر کام کے لیے کوشاں

IQNA

آسٹریلین فلاح ادارہ رنگ و مذہب کے تفریق کے بغیر کام کے لیے کوشاں

7:43 - January 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511041
تہران(ایکنا) سال 1989 سے قایم شدہ Muslim Aid Australia دنیا کے پچاس ممالک میں لاکھوں لوگوں کو امداد دے چکا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق معاشروں میں فلاحی اداروں کا اہم کردار ہے جو مختلف امدادی کاموں میں سرگرم عمل ہیں۔

 

مذکورہ این جی اوز یا فلاحی ادارے آج کل صرف غذا یا لباس تک محدود نہیں اور مختلف پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں جیسے ہنر سکھانا اور روزگار کی فراہمی وغیرہ۔

 

فلاحی کاموں کے حوالے سے آسٹریلیا کا بھی بڑا نام ہے اور امریکہ کے بعد اس حوالے سے آسٹریلیا چوتھا بڑا ملک ہے  جوامریکہ، نیوزی لینڈ اور ایرلینڈ کے بعد فلاحی کاموں میں پیش پیش شمار ہوتا ہے۔

 

آسٹریلیا میں تقریبا ۵۶ هزار فلاحی ادارے رجسٹرڈ شدہ ہیں جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صحت، تعلیم، فلاحی امور، ثقافتی ، ماحولیاتی اور حیوانات کے حقوق بارے سرگرم عمل ہیں۔

 

آسٹریلیا میں مسلمانوں کا بھی کردار ہے جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام مستحق افراد کی مدد انکی سرگرمیوں کا حصہ ہے اسی حوالے سے  . Muslim Aid Australia جسکو مختصرا (MMA)  کہا جاتا ہے مختلف حوالوں سے فلاحی کام انجام دیتا ہے۔

 

۱۹۸۹ سے قایم شدہ یہ ادارہ افریقہ، ایشیاء اور یورپ کے پچاس سے زاید ممالک میں کام انجام دے چکا ہے اور منتظمین کے مطابق تعلیم، آب رسانی، صحت اور مالی حوالے سے لاکھوں افراد کی مدد کرچکا ہے۔

 

آسٹریلین فلاح ادارہ رنگ و مذہب کے تفریق کے بغیر کام کے لیے کوشاں

 

MAA  کو آسٹریلین حکومت کے ادارے (DFAT)  میں رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے اور یہ ادارہ  (ACFID) کا بھی حصہ  ہے جس کا مطلب ہے کہ بڑے کام انجام دینے والا ادارہ شمار ہوتا ہے۔

 

تیس سالوں سے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل فلاح ادارہ ہمیشہ ویڈیو اور دستاویزی شکل میں اپنی رپورٹ شایع کرتا ہے تاکہ انکی سرگرمیوں سے آگاہ ہوسکے۔

 

اس ادارے کے مالی امور کی اندورونی اور بیرونی اکاونٹ کا سسٹم موجود ہے تاکہ شفاف انداز میں مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھا جاسکے اور مختلف ادارے اس کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔

 اس ادارے کی کوشش ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر مستحق افراد یا اداروں کو بغیر تفریق کے امداد رسانی کرسکے اورحتی ضرورت پڑھنے پر ایک سے زاید بار انکی مدد کی جاتی ہے۔

 

اس ادارے کے لانگ اور شارٹ ٹرم پروگرامز ہوتے ہیں اور بعض ممالک جیسے یمن و افغانستان میں لمبے عرصے کی امداد رسانی، یمن جنگ کے آغاز ہی سے اس ادارے نے وہاں امداد رسانی شروع کی اور لوگوں کو غذائی اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

 

آسٹریلین فلاح ادارہ رنگ و مذہب کے تفریق کے بغیر کام کے لیے کوشاں

اس کے علاوہ MAA  یتیموں کی سرپرستی اور پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی سرگرم عمل ہے۔

 

فلسطین میں بھی اس ادارے کے فلاحی کام جاری ہے اور . MA سالوں سے یہاں پر مختلف فلاحی امور میں امداد جاری کرتا ہے۔

ان کاموں میں غذا کی فراہمی، تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی اور پینے کا پانی فراہم کرانا ہے۔ فلسطین میں صحت کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس ادارے کی زیادہ کوشش یہی ہے کہ یہاں صحت، گرم کپڑوں کی فراہمی وغیرہ پر زیادہ فوکس کیا جاسکے۔/

رپورٹ: محمدحسن گودرزی

4025820

نظرات بینندگان
captcha