ہندوستان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بحال کر دیا

IQNA

ہندوستان نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بحال کر دیا

19:18 - June 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512149
تہران ایکنا: افغانستان میں ہندوستان کا سفارتخانہ ایک بار پھر کھل گیا ہے۔

سحر ٹی کے مطابق ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اس ملک کا سفارتخانہ کھولے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ کابل میں جمعرات کے روز ایک ٹیکنیکل ٹیم کی تعیناتی  ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں آ جانے کے بعد ہندوستان نے کابل، ہرات، قندھار، مزارشریف اور جلال آباد سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

 

نظرات بینندگان
captcha