ترکی؛ اسلامی سیاحت اور اقدار کا تعارف

IQNA

ترکی؛ اسلامی سیاحت اور اقدار کا تعارف

9:11 - August 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512519
تہران ایکنا- ترکی کی مسجد عیسی بیگ میں ابراہیم تاش دمیر ترکی میں آنے والے سیاحوں کو پچیس زبانوں میں اسلامی اقدار یا شعایر کا تعارف کراتا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ترکی میں امام مسجد ابراہیم تاش دمیر ترکی میں آنے والے سیاحوں کو مسجد عیسی بیگ میں اسلامی کلچر اور اقدار پچیس زبانوں میں بیان کرتا ہے مسجد عیسی بیگ جو سال 1375 کو قایم ہوئی ہے جہاں سیاح اس مسجد کو دیکھنے دنیا کے مختلف ممالک سے آتے ہیں۔

 

عیسی بیگ مسجد کے امام سات سالوں سے یہاں امامت کرتے ہیں جو ازمیر کے مغربی حصے میں قایم ہے جہاں سیاحوں کا رش رہتا ہے۔

وہ سیاحوں سے یہاں پر انکی مادری زبان میں بات کرتے ہیں اور پھر اسلامی سیاحت کے حوالے سے بریف دیتا ہے کہا جاتا ہے کہ وہ پچیس زبانوں انگریزی، فرنچ، ڈچ اور پرتگش وغیرہ میں بات کرسکتا ہے۔

 

ازمیر میں آنے والے سیاحوں کو مادری زبان میں قرآن کا تحفہ

تاش دمیرسیاحوں سے گفتگو کے بعد انہیں اسلامی اقدار اور کلچر سے متعارف کراتے ہیں اور انکو اسلامی معارف کے حوالے بروشر دیتے ہیں جب مختلف سیاحوں کو انکی مادری زبان میں ترجمہ شدہ قرآن کا تحفہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔

تاش دمیر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا: سیاحوں سے انکی مادری زبان میں بات چیت سے انکو ایک خاص سکون اور سیکورٹی کا احساس دلاتی ہے اور یہانتک کہ بعض سیاحوں نے ان سے گفتگو کے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور سالوں سے اب تک ان سے رابطے میں ہے۔/

4078315

نظرات بینندگان
captcha