کینیڈا میں بین المذاہب فیسٹیول کا انعقاد

IQNA

کینیڈا میں بین المذاہب فیسٹیول کا انعقاد

8:09 - February 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3513718
ایکنا تھران- بین المذاہب فیسٹیول میں مختلف مذاہب کے پیرو شریک تھے اور فیسٹیول کینیڈا کے شہر ہالیفاکس میں منعقد ہوئی۔

ایکنا- خبررساں ادارے  CBC، کے مطابق مذکورہ فیسٹیول جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد شروع ہوئی جہاں شرکا کو اسلام کے بارے میں آگاہی دی گیی۔

هالیفاکس شہر کی مسجد کے امام عبدالله یوسری کا کہنا تھا: اس فیسٹیول کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان پل قایم کرنا ہے جو کوویڈ کی وجہ سے تین سال کے بعد منعقد کی گیی ہے۔

انکا کہنا تھا: یہ فیسٹیول 2015 میں پہلی بار منعقد ہوئی اور ہر سال بڑٰی سے بڑی ہوتی جارہی ہے۔

 

شرکاء فیسٹیول نے اس دوران خطبہ جمعہ سنا اور اسلامی خطاطی اور اسلامی روایات سے آگاہی حاصل کی۔

شرکاء کو آن لاین ایک ٹور مہیا کیا گیا جسمیں انہوں نے تاریخی اور مقدس مقامات  اور مکہ و مدینہ کی سیر کی۔

 

سینٹ انڈور کے پادری پیٹرک بٹس کا کہنا تھا:  ایک پرامن معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایکدوسرے کو سمجھیں اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ دوستی کی دعوت کو قبول کریں، میں نے اسلام بارے کافی معلومات فیسٹیول کے دوستوں سے حاصل کی ہے۔/

 

 

4119569

نظرات بینندگان
captcha