افغانستان میں رات گئے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا

IQNA

افغانستان میں رات گئے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا

7:47 - March 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3513985
ایکنا تھران: پاکستان کےبعد افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق پاکستان میں بھی شہری رمضان المبارک کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کرتے رہے تاہم رات 10 بجے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے اور جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیا۔

 

تاہم افغانستان میں بھی رات گئے مقامی وقت کے مطابق سوا 11 بجے کے بعد رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

طالبان کی مرکزی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے علاوہ ایران، مصر وغیرہ میں بھی آج پہلا روزہ ہے تاہم ہندوستان اور بنگلہ دیش میں جمعے کو پہلے روزے کا اعلان ہوا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha