مصلیٰ امام خمینیؒ میں ’’آقایِ شہیدِ ایران‘‘ کی وداع کی تقریب کا آغاز

IQNA

مصلیٰ امام خمینیؒ میں ’’آقایِ شہیدِ ایران‘‘ کی وداع کی تقریب کا آغاز

9:07 - July 05, 2026
خبر کا کوڈ: 3520402
ایکنا: رہبرِ شہیدِ ایران کے ساتھ عوامی وداع و بدرقہ کی تقریب ہفتہ صبح 6 بجےسے مصلی امام خمینی میں باضابطہ طور پر شروع ہوئی جہاں ایران کے مختلف شہروں اور علاقوں سے آئے ہوئے لاکھوں عاشقان، عقیدت مندوں اور عزاداروں نے شرکت کی۔

ایکنا نیوز کے مطابق تقریب کے آغاز سے کئی گھنٹے قبل ہی عوام کی بڑی تعداد مصلیٰ پہنچ چکی تھی۔ رات گئے سے ہی لوگوں کا ایک مسلسل ہجوم مصلیٰ امام خمینیؒ کی جانب رواں تھا تاکہ وہ رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ایؒ کے جسدِ اطہر کے ساتھ ہونے والی ابتدائی وداعی تقریب میں شریک ہو سکیں۔ مصلیٰ میں موجود عوام نے انتہائی عقیدت، احترام اور جذبات کے ساتھ اپنے محبوب رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مختلف عمر، طبقات اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس تاریخی موقع پر شریک ہوئے اور اپنے آنسوؤں، دعاؤں اور نعروں کے ذریعے رہبرِ شہید سے اپنی وفاداری اور محبت کا اظہار کیا۔ یہ عظیم اجتماع نہ صرف ایک الوداعی تقریب ہے بلکہ رہبرِ شہید کے افکار، جدوجہد اور ان کے مشن سے تجدیدِ عہد کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے۔/

 

 
 
نظرات بینندگان
captcha