انقلاب بحرین کی نویں سالگرہ پر سول نافرمانی کی کال

IQNA

انقلاب بحرین کی نویں سالگرہ پر سول نافرمانی کی کال

7:50 - February 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507221
بین الاقوامی گروپ- بحرین میں ۱۴ فروری انقلاب کی نویں سالگرہ پر مختلف جماعتوں نے سول نافرمانی کی درخواست کردی۔

ایکنا نیوز- اتحاد جوانات بحرین کے مطابق بحرینی انقلابیوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک بدھ سے شروع ہوگی جو جمعے تک جاری رہے گی۔

 

سول نافرمانی کی تحریک کے دوران بچے اسکولوں میں جعمرات کو حاضر نہیں ہوں گے اور دو راتوں کے دوران رات کو لائٹس بند کردیے جائیں گے۔

تحریک کے دوران بڑے مارکٹیس بند رہیں گی اور پلوں پر سے لوگ احتجاج نہیں گزریں گے۔

 

 

واضح رہے کہ بحرین حکام کا تعصب اور تشدد کی پالیسی کے سبب عوام نے قیام کیا ہے اور ہرسال کو چودہ فروری کے دن اس حوالے سے آل خلیفہ کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے۔

 

بحرین رژیم نے بہت سے انقلابی لیڈروں کو قید کررکھا ہے اور قید میں تشدد کے سبب کیے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

جمعیت وفاق ملی پر پابندی، شیخ علی سلمان کی گرفتاری اور آیت‌الله شیخ عیسی قاسم کی نظر بندی اور حقوق پر سختی ایسے مسایل ہیں جنکی وجہ سے آل خلیفہ کے خلاف عوام نے قیام شروع کردیا ہے۔/

3877594

 

نظرات بینندگان
captcha