لندن؛ وحدت اسلامی کانفرنس 2020

IQNA

لندن؛ وحدت اسلامی کانفرنس 2020

7:49 - November 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508437
تہران(ایکنا) وحدت اسلامی کانفرنس 2020 اسلامی مرکز لندن میں منعقد ہوئی

وحدت اسلامی کانفرنس 2020 لندن کے اسلامی مرکز میں آن لائن منعقد کی گیی جس کا مقصد شیعہ سنی علما میں وحدت کا فروغ اور امت میں اتحاد کا قیام بتایا گیا۔

 

پروگرام میں مختلف ممالک سے شیعہ سنی علما شریک ہوئے جنہوں نے امت میں اتحاد پر تاکید کی ۔

 

کانفرنس شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت‎الله مکارم شیرازی کے پیغام سے شروع ہوا جب کہ داعی وحدت آیت‎الله تسخیری کی یاد میں فاتحہ خوانی کی گیی۔

 

کانفرنس میں اسلامی مرکز لندن کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین سید هاشم موسوی ، شیعہ عالم دین اسلام حمید شهریاری ، سید محمد رضوی اور اھل سنت کے  شیخ محمد عمر، محمد خالد اور شیخ محمد ذیشان قادری شریک تھے۔

 

اسلامی مرکز لندن کے ثقافتی امور کے سربراہ حجت‌الاسلام عابدی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وحدت کانفرنس سال ۲۰۱۹ کے حوالےسے بریفینگ دی۔

 

رسول اکرم (ص) کے  حوالے سے نعت و شعر خوانی، اسلامی دنیا میں وحدت ، مسلم بیداری اور دشمن شنسی کے موضوعات پر گفتگو کی گیی جبکہ یوٹیوب، فیس بک اور زوم پر پروگرام نشر کیا گیا۔/

3932493

نظرات بینندگان
captcha