افغانستان؛ افغانستان میں بین الاقوامی آن لائن مقابلہ قرآن

IQNA

افغانستان؛ افغانستان میں بین الاقوامی آن لائن مقابلہ قرآن

9:44 - December 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508665
تہران(ایکنا) شیخ عبدالکبیر حیدری قرانی کمپلیکس کے تعاون سے «سراج الکبیر» آن لاین مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔

افغانستان کے شیخ عبدالکبیر حیدری قرانی کمپلیکس کے تعاون سے پہلا بین الاقوامی «سراج الکبیر» آن لاین قرانی مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جسمیں پچیس ممالک کے قرآء شامل ہیں۔

مقابلوں میں دیگر ممالک کے معتبر قرآنی مراکز کے قرآء شریک ہیں جن کی باقاعدہ تصدیق کے بعد انکو شرکت کی اجازت دی گیی ہے۔

 

جمعرات تک تمام قرآء اپنی تلاوت کے فائل ارسال کرسکتے ہیں جبکہ  اتوار کو مقابلے کا اختتام ہوگا اور اگلے ہفتے کو  نتائیج اور انعامات کا اعلان ہوگا۔

 

مقابلوں کے اختتام پر پانچ بہترین قرآء کو انعامات دیے جائیں گے جنمیں پہلی پوزیشن کو ۵۰۰ ڈالر + سرٹیفیکٹ،  دوم ۴۰۰ ڈالر + سرٹیفیکٹ، سوم ۳۰۰ ڈالر + سرٹیفیکٹ، چہارم ۲۰۰ ڈالر + سرٹیفیکٹ، پانچویں ۱۰۰ ڈالر + سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

 

مذکورہ مقابلے اس وقت افغانستان میں جاری ہیں اور  سراج الکبیر مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر کو بین الاقوامی مقابلوں میں افغانستان کی نمایندگی دی جائے گی۔/

3942765

نظرات بینندگان
captcha