پنجگور اور نوشکی میں 15 دہشت گرد مارے گئے/ مچھ میں داعش عناصر کی ہلاکت

IQNA

پنجگور اور نوشکی میں 15 دہشت گرد مارے گئے/ مچھ میں داعش عناصر کی ہلاکت

5:46 - February 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511241
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ بی این اے کوپس پردہ کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر تنظیموں کی سپورٹ بھی ہے، اس کے علاوہ داعش اور دیگر تنظیمیں بھی ہیں جو دہشت گردی میں اضافہ کر رہی ہیں.

ایکنا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ نوشکی میں 9 دہشت گرد مارے گئے اور 4 فوجی شہید ہوئے، جبکہ پنجگور حملے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردوں کو دونوں جگہوں سے پسپا کر دیا گیا اور پاک فوج نے اپنی روایت کو زندہ رکھا، پنجگور میں 4 سے 5 افراد فوج کے گھیرے میں ہیں جنہیں پاک فوج شکست دے گی، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے یہ ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔‘

 

وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

13 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

زراِیع کے مطابق مچھ میں بھی ایک انٹلی جنس بیسڈ اطلاعات پر خصوصی کارروائی میں داعش تکفیری گروپ کے چند عناصر مارے گیے جو یہاں پر بڑی تخریب کاری پروگرام کے ساتھ آئے تھے۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha