کاروان «سایه خورشید میں» ہندوستان کے شیعہ گاوں پہنچ گیا+ تصاویر

IQNA

کاروان «سایه خورشید میں» ہندوستان کے شیعہ گاوں پہنچ گیا+ تصاویر

7:21 - August 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3501376
بین الاقوامی گروپ: آستانہ رضویہ کا تبلیغی کارواں ہندوستان کے دورے پر شیعہ دیہاتوں میں عاشقان اهل‌بیت(ع) کے درمیان پہنچ گیا ہے

ایکنا نیوز- آستانہ رضوی کے خدام اور مبلغین کا کارواں نے «سایه خورشید میں» کے عنوان سے ہندوستان کا شیعہ علاقوں کے دورے پر چيھتور، عباس نگر اور اولکنڈه کا دورہ کیا

ان علاقوں میں غربت اور پسماندگی کے باوجود پیروان اہل بیت مذہبی رسومات امام بارگاہوں میں جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں

مذکورہ کارواں نے عوام میں متبرکات بھی تقسیم کیا۔

کاروان «سایه خورشید میں» ہندوستان کے شیعہ گاوں پہنچ گیا+ تصاویر

بوگانان نامی دیہات میں میلاد حضرت رضا(ع) کی مناسبت سے جشن ولادت میں گاوں کے امام جمعہ حجت‌الاسلام والمسلمين مسرور حسين نے عشق اهل‌بیت(ع) پر خطاب کیا جبکہ حرم امام رضا کا علم بھی مسجد کو پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق «سایه خورشید میں» کارواں نے گاوں میں ولادت حضرت رضا(ع) کی مناسبت سے منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا جبکہ «حیات طیبه امام علی‌ابن موسی الرضا(ع)؛ درس زندگی» کے عنوان سے نشست منعقد کی گئی۔

بنگلور کی مسجد امام حسن عسکری(ع) میں منعقدہ جشن میں بھی کارواں کے اراکین شریک ہوئے۔

کاروان «سایه خورشید میں» ہندوستان کے شیعہ گاوں پہنچ گیا+ تصاویر

جشن میلاد میں بنگلور کے امام جمعہ نے «سایه خورشید میں» کارواں کی کوششوں کو سراہا اور مکتب اهل بیت(ع) کی تعلیمات پھیلانے میں انکے اقدامات کو قابل قدر قرار دیا ۔

پروگرام میں حرم امام(ع) کے متبرکات تقسیم کے علاوہ حرم کا علم مبارک بھی پیش کیا گیا۔

3523395

نظرات بینندگان
captcha